6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:24
امریکاافغانستان سے بڑی تعداد میں افواج نکالنے پر مجبور،رپورٹ
اے آر وائی - واشنگٹن: امریکی اخبار نے کہا ہے کہ اسامہ کی ہلاکت کے بعد فوجیوں کی ہلاکتوں اور جنگی اخراجات نے اوباما انتظامیہ کو افغانستان سے بڑی تعداد میں افواج نکالنے پر مجبور کردیا ہے سیکورٹی سنھبالنے کیلئے افغان صدر پر دباؤ ڈالا جائیگا۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق افغانستان سے بڑی تعداد میں افواج نکالنے کے آپشن پر بحث امریکی صدر براک اوباما کی قومی سلامتی ٹیم کے ایک اہم اجلاس میں کی گئی۔ سینئر امریکی حکام کے مطابق سبکدوش ہونے والے امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کا خیال ہے کہ فوج میں مرحلہ وار کمی کی جائے اور ایک وقت میں پانچ ہزار کے بجائے تین ہزار فوجی نکالےجائیں۔ اور افغان صدر حامد کرزئی پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ اپنی فوج کو ملک کی تمام سیکورٹی سنبھالنے کے اہل بنائے۔
امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر اور آئندہ ماہ وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے والے لیون پنیٹا کا موقف ہے کہ ڈرون حملے بڑھائے جائیں۔