6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:24
یمنی صدر ریاض میں زیرعلاج،باغیوں کے حوصلے بلند ہو گئے
اے آر وائی - صنعا: یمن کے صدرعلی عبداللہ صالح کا علاج کیلئے دورہ سعودی عرب باغیوں کے حوصلے بلند کرنے کا سبب بن گیا ۔ علی عبدللہ صالح کی سعودی عرب روانگی کے بعد ان کے وفاداروں اور باغیوں کے درمیان مزاکرات بھی التوا کا شکار ہیں کیونکہ باغیوں کے نزدیک ایسے حالات میں صدر کی گرفت کمزور ہوئی ہے اور قائم مقام صدر عبدالرب منصور ہادی غیر موثر ہوگئے ہیں ۔
گزشتہ دوہفتوں کے دوران فسادات میں دوسو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مبصرین کے مطابق سعودی عرب علی عبداللہ صالح کو اقتدار چھوڑنے پر رضامند کرلیتا ہے تو اس سے خطے میں بغاوت کی تحریک اور بھڑکے گی۔