6 جون 2011
وقت اشاعت: 8:14
لندن: تعلیمی اداروں میں شدت پسند گروپوں پر پابندی کا فیصلہ
اے آر وائی - لندن: برطانوی حکومت نے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں شدت پسند اسلامی گروپوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ باقاعدہ اعلان آئندہ دنوں میں کیاجائیگا۔ برطانوی اخبار نے انکشاف کیاہے کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون تعلیمی اداروں میں اسلامی گروپوں کے خلاف کارروائی اور کچھ پر پابندی لگانے کی منظوری رواں ہفتے دینگے۔
اخبار کے مطابق اس کارروائی کا مقصد برطانیہ میں نوجوانوں کو شدت پسندی سے بچاناہے۔ اسلامی گروپوں کے خلاف کارروائی کی حکمت عملی کا اعلان پانچ ماہ قبل ہونا تھا۔ لیکن حکومت اور حزب اختلاف میں اختلافات کے باعث اس میں تاخیر ہوئی۔ لبرل ڈیموکریٹس کا خیال ہے کہ حکومت تعلیمی اداروں سے شدت پسندی کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کرے۔