4 جون 2012
وقت اشاعت: 9:30
حسنی مبارک کو سزائے موت نہ ہونے پر مصری عوام تاحال مشتعل
اے آر وائی - مصرکے سا بق صدر حسنی مبارک کو عدالت کی طرف سے عوام کیخلاف جرائم پر سزائے موت کے بجائے عمر قید کی سز ا سنائے جانے پر مصر کے عوام کا غصہ تاحال کم نہیں ہوا ہے۔ دوسرے دن بھی التحریر اسکوائر پر لاکھوں افراد موجود تھے جو فیصلے کیخلاف احتجاج کررہے تھے۔
مصریوں کا کہنا ہے کہ حسنی مبارک کے جرائم کے تناظر میں اْن کو سنائی جانے والی سزا دراصل اْن کے ساتھ رعایت ہے جو کسی صور ت میں نہیں دی جانی چاہیے۔ اخوان اْلمسلمین پہلے ہی عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔