6 جون 2012
وقت اشاعت: 13:36
بھارت کا دس دن میں پانچواں میزائل تجربہ
اے آر وائی - بھارت نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے آکاش میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فضائیہ کے لئے تیارکئے جانے والے زمین سے فضا میں مار کرنے والے آکاش میزائل کا تجربہ ریاست اڑیسہ کی چندی پور کی ٹیسٹ رینج سے کیا گیا۔
پچیس کلومیٹر رینج کا آکاش میزائل ساٹھ کلوگرام وزنی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پچھلے دس دنوں میں بھارت کا یہ پانچواں میزائل تجربہ ہے۔