تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 21:39

نائن الیون حملے،11سال مکمل ہونےپرامریکا میں مختلف تقریبات

اے آر وائی - امریکامیں نائن الیون حملوں کو گیارہ سال بیت گئے۔۔۔مرنے والوں کی یاد میں پینسلوانیا ،واشنگٹن اور نیویارک میں تقریبات منعقد کی گئیں۔ وہائٹ ہاؤس واشنگٹن میں حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں خاموشی اختیارکی گئی۔ تقریب میں امریکی صدر براک اوباما نے خاتون اول کے ہمراہ شرکت کی۔



نیویارک میں گراؤنڈ زیرو پرصبح سےہی بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے۔ یہاں نائن الیون حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کے نام پکارےجائیں گے۔ یہ نام ہلاک شدگان کے رشتہ دار پڑھیں گے۔ گیارہ ستمبر دوہزار ایک میں نیویارک کے مصروف علاقے مین ہٹین میں واقع ورلڈٹریڈسینٹرکےجڑواں ٹاورز سے دو طیارے ٹکرائےگئے تھے۔ اسی طرح سے پینسلوانیااور واشنگٹن میں بھی ہائی جیک کیے گئےطیاروں کےذریعے دہشت گردی کی کوشش کی گئی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.