12 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 2:29
شکیل آفریدی کا بیان درست ہوا تو تشویش لاحق ہوگی،امریکا
اے آر وائی - امریکا نے اسامہ بن لادن کی تلاش میں معاونت کرنے والے ڈاکٹرشکیل آفریدی کے مبینہ انٹرویوپرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہےکہ ڈاکٹر آفریدی کا بیان درست ہوا تو واشنگٹن کو اس پرتشویش ہوگی۔
واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نےکہاکہ شکیل آفریدی کے انٹرویوکی تصدیق نہیں کرسکتے۔اگرشکیل آفریدی کا انٹرویودرست ہےتو پاکستان کو انسانی حقوق کی ذمہ داریاں پوری کرناچاہیں۔انہوں نے کہاکہ امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کئی مواقعوں پرشکیل آفریدی کی رہائی کامعاملہ اٹھاچکی ہیں۔