21 فروری 2014
وقت اشاعت: 5:12
2012 میں فوجی مشقوں سے حکومت پریشان ہوگئی تھی،سابق بھارتی ڈی جی ایم او
جیو نیوز - نئی دہلی…بھارت کے سابق ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز اشوک کمار چودھری نے انکشاف کیا ہے کہ 2012 میں فوج کی غیراعلانی مشقوں سے حکومت پریشان ہوگئی تھی،حکومت کو تشویش ہوئی کہ فوج کچھ کرنے والی ہے۔ بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اے کے چودھری کا کہنا تھا کہ 2012 میں فوج نے معمول کی مشقیں شروع کی تھیں، حکومت کو تشویش ہوئی کہ فوج کچھ کرنے والی ہے، حکومت میں پریشانی کی وجہ اعتماد کا فقدان تھا۔