تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 فروری 2014
وقت اشاعت: 4:19

واشنگٹن میں اوباما کی دلائی لاماسے ملاقات پر چین کااحتجاج

جیو نیوز - بیجنگ …امریکی صدر باراک اوباما اور تبت کے رہنما دلائی لاما کی ملاقات پر چین نے احتجاج کرتے ہوئے بیجنگ میں امریکی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔ چینی نائب وزیرخارجہ نے بیجنگ میں امریکی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ چینی نائب وزیرخارجہ ژانگی سوئی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر باراک اوباما کی واشنگٹن میں تبت کے جلاوطن رہنما دلائی لاما سے ملاقات چین کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کے مترادف ہے۔ تبت کا مسئلہ چین کا اندرونی معاملہ ہے اور امریکا کو کسی صورت اس میں مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.