تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 فروری 2014
وقت اشاعت: 2:34

واٹس ایپ سروس معطل، 45 کروڑ صارفین عارضی طورپر متاثر

جیو نیوز - نیویارک…سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بْک سے 19 ارب ڈالر کی ڈیل کے تیسرے روز ہی اسمارٹ فون کی مفت میسیجنگ سروس واٹس ایپ میں تکنیکی خرابی پیداہوگئی۔دنیا بھر میں 45 کروڑ صارفین عارضی طور پر متاثر ہوئے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق واٹس ایپ ایپلی کیشن کو 3روز قبل ہی سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بْک نے 19 ارب ڈالر میں خریدا تھا۔واٹس ایپ میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کے بارے میں ٹوئٹر پر بیان جاری کیا گیا۔تاہم چند گھنٹوں کے بعد اس خرابی کو دور کرلیا گیا اور کمپنی نے صارفین سے معافی بھی مانگ لی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.