23 فروری 2014
وقت اشاعت: 5:47
امریکا: شدید سردی سے دریا میں برف کی سلیں بن گئیں
جیو نیوز - واشنگٹن …امریکامیں شدید سردی سے دریا میں برف کی سلیں جمنے لگیں ، سیلابی پانی کو راستہ نہ ملاتو آبادیوں میں پھیل گیا۔امریکی ریاست اوہایو میں شدید سردی سے دریا میں برف کی سلیں بن گئیں اور پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ کے باعث دریائے ورملین کی سطح بلند ہوگئی ہے اور پانی قریبی نشیبی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں اور ایمرجنسی عملے نے مقامی افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا۔