تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 فروری 2014
وقت اشاعت: 11:40

لالو پرشاد یادیوکی بھارت کا وزیر اعظم بننے کی خواہش

جیو نیوز - نئی دہلی … بھارتی ریاست بہار کے سابق وزیراعلیٰ اور ر اشٹریہ جنتا دل کے رہنما لالو پرشاد یادیو نے بھارت کا وزیراعظم بننے کی خواہش ظاہرکی ہے ۔میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے لالو پرشاد یادیو نے کہا کہ میں وزیراعظم بننا چاہتا ہوں، میرے خواب ابھی تک بکھرے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں فرقہ پرست طاقتوں کو روکنے کیلئے کانگریس کیساتھ اتحاد کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ میرا مقصد ہر حال میں نریندر مودی اور اروند کجریوال کا راستہ روکنا ہے۔ تھرڈ فرنٹ کے بارے میں سوال پر لالو پرشاد نے کہا کہ وہ تھرڈ فرنٹ کا حصہ نہیں بن سکتے۔ انہوں نے کہا کہ تھرڈ فرنٹ کا ہر رکن وزیراعظم بننا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ لالو پرشاد یادیو چارہ سکینڈل میں جیل کاٹ رہے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.