25 فروری 2014
وقت اشاعت: 12:2
ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مشاہد اللہ خان جاپان پہنچ گئے
جیو نیوز - ٹوکیو…پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات و سینیٹر مشاہد اللہ خان ایک ہفتے کے نجی دورے پر جاپان پہنچ گئے ہیں ، اپنے دورہ جاپان میں سینیٹر مشاہد اللہ خان اپنے سیاحتی دورے میں مسلم لیگ ن جاپان کی جانب سے کی جانیوالی تقریبات میں بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ، اس حوالے سے گزشتہ روز مسلم لیگ ن جاپان کی جانب سے سینیٹر مشاہد اللہ خان کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جاپان کی سیاسی، سماجی ،مذہبی اور کاروباری اہم شخصیات نے شرکت کی ان کے علاوہ اخبارات کے ایڈیٹرز حضرات اور آن لائن اخبارات کے نمائندگان بھی شریک ہوئے آن لائن اخبارات کے نمائندگان میں پاک جاپان نیوز، آواز ملت ،آواز حق اور اردو نیٹ جاپان شامل ہیں جن اہم شخصیا ت نے شرکت کی اُن میں رانا عبدالوحید قادری ،پی آئی اے کے کنٹری منیجر عبدالجواد خان ،سکندر پسیہ ،بغداد شاہ ،چوہدری شاہد رضا ،الطاف غفار ،طیب خان ، حمیر احمد ،مسلم لیگی سینئر رہنما میاں محمد اکرم ، چوہدری ظفر چیمہ ، ضحاک زاہد خان ،مسلم لیگی رہنما ساتو حمید اللہ ،حمید بھٹی، مقبول بھٹی، محمد سلیم شیرو ، معاذ ٹیپو ، مسلم لیگی رہنما دستگیر خان، مسلم لیگی ،رانا عابد شریف ،میاں محمد صادق ،ملک سلیم احمد ہم خیال دوست مسلم لیگی سینئر رہنما راجا عتیق الرحمن ،ظفر یعقوب مون،زینت القراء قاری علی حسن، فواد احمد ، ندیم احمد نثار جتالہ ، بادشاہ خان ،صابر بھٹی ،مسلم لیگی سینئر رہنماء فیصل پرنس ، رئیس صدیقی، سعید خان ،محمد عالم اور دیگرشامل ہیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے مشاہد اللہ خان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ جاپان میں رہنے والے مسلم لیگی اس حوالے سے خوش نصیب ہیں کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی قیادت کی توجہ ہم پر مرکوز رہتی ہے اورقائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے لے کرتمام اعلی قائدین مسلم لیگ ن جاپان کی قیادت سے رابطے میں رہتی ہے اور ہم مشاہداللہ خان کے انتہائی مشکور ہیں کہ انہوں نے جاپان آنے کی دعوت قبول کی اور توقع کرتے ہیں آئندہ بھی اعلی قائدین جاپان کا دورہ کرتے رہیں گے اس موقع پر مہمان خصوصی محترم مشاہد اللہ خان سیکریٹری اطلاعات نے جلسہء عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس کے کارکن نہ صرف پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں بلکہ اپنی رہائش کے ممالک میں بھی پاکستان کی نیک نامی کا زریعہ بن رہے ہیں ، مشاھد اللہ خان نے کہا کہ ہماری قیادت کو احساس ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھائیوں کو ، پاکستان کے حالات پر تشویش ہے تاہم ہمیں خراب معیشت ،دہشت گردی اور طالبان جیسی بیماریاں ورثے میں ملی ہیں جن سے ملک کو نکالنے کے لیئے میاں نواز شریف کی قیادت میں ن لیگ کی حکومت بھرپور کوششیں کررہی ہے ، مشاھد اللہ خان نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ہماری حکومت نے قرضہ نہیں لیا،جبکہ530ارب روپے سرکلر ڈیڈ سابق حکومت چھوڑ کر گئی ادائیگی ہمیں کرنا پڑی۔ انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت آتی ہے ہمیں سابقہ حکمرانوں کی پالیسیوں کا کیا دھرا بھگتنا پڑتاہے جلسہ سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جن میں میاں جاوید اقبال سینئر رہنما مسلم لیگ رانا ابرار حسین ، شیخ قیصر محموداور مسلم لیگ ن جاپا ن کے صدر ملک نورمحمد اعوان نے بھی خطاب کیا۔