26 فروری 2014
وقت اشاعت: 1:10
سعودی عرب کی جانب سے شامی باغیوں کو اسلحہ دینے کی خبروں پر تشویش ہے، روس
جیو نیوز - ماسکو…روس نے سعودی عرب کوخبردارکیاہے کہ شام کے جنگجووٴں کوبھاری اسلحہ کی فراہمی مشرق وسطیٰ اورپڑوسی ملکوں کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوگی۔ روسی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کی جانب سے شام کے جنگجووٴں کوپاکستانی ساختہ میزائل لانچر اورٹینک شکن نظام فراہم کرنے کے منصوبے پرگہری تشویش کااظہارکیاہے۔وزارت خارجہ کاکہناہے اردن میں موجودمسلح شامی باغیوں کواسلحے کی فراہمی کامقصد صدربشارالاسد کی حکومت کیخلاف باغیوں کے آئندہ حملے میں طاقت کے توازن کوتبدیل کرناہے۔۔اگریہ حساس ہتھیارانتہاپسندوں اوردہشت گردوں کے ہاتھ میں چلے گئے توانجام کار امکان ہے کہ یہ ہتھیاردیگرملکوں میں بھی استعمال ہوں گے۔سعودی عرب کے ایسے کسی اقدام سے مشرق وسطیٰ میں امن کونقصان پہنچے گا۔روسی وزارت خارجہ کے مطابق روس اورسعودی عرب کے درمیان طویل عرصے سے موجودکشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ شام کے بحران میں ماسکو صدربشارالاسدکاآخری اتحادی ہے جبکہ ریاض کھل کرشامی باغیوں کی حمایت کررہاہے۔