26 فروری 2014
وقت اشاعت: 3:51
امریکا کی 1800میل سے حملہ کرنے والے ڈرون بنانے کی تیاریاں
جیو نیوز - واشنگٹن…ڈرون طیاروں کی تباہ کاریوں پر کئی عالمی ادارے اپنی تشویش کا اظہار کرچکے ہیں اور اقوام متحدہ میں بھی ڈرون کیخلاف کئی قراردادیں پیش کی جا چکی ہیں لیکن لگتا ہے کہ عالمی سپر پاور پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔امریکہ اب بنانے جارہا ہے دنیا کا سب سے تیز رفتار ڈرون طیارہ جو 18سو میل کے فاصلے سے ہدف کا تعاقب کرے گا اور یہ فیصلے ایسے وقت پر سامنے آیا ہے کہ جب امریکا کے دفاعی سیکریٹری یہ اعلان کر چکے ہیں کہ امریکا اپنا دفاعی بجٹ انتہائی کم کرنے جارہا ہے۔اب جب سر پر جنگی جنون کا بھوت سوار ہو تو کیا کہا جاسکتا ہے۔