26 فروری 2014
وقت اشاعت: 4:56
امریکا نے حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیزکردیں
جیو نیوز - واشنگٹن …امریکا نیافغانستان سے فوجی انخلا سے پہلے حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کردیں۔غیرملکی خبرایجنسی نے کئی امریکی عہدے داروں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اوباما انتظامیہ نے حقانی نیٹ ورک کے خاتمے کیلئے کابل میں ایک نیاخصوصی یونٹ تشکیل دیاہے جواس کے خلاف مربوط کوششیں کریگا۔یہ خصوصی یونٹ نئی حکمت عملی کے تحت گزشتہ سال کے آخر میں بنایا گیا تھا جس میں کئی حکومتی ایجنسیوں کوشامل کیاگیاہے۔اس یونٹ کوFusion Cellکانام دیاگیاہے جس کی سربراہی ایک کرنل کررہے ہیں۔سیل میں اسپیشل فورسز، روایتی فورسز، انٹیلی جنس اہلکار اورکچھ سویلین کوشامل کیاگیاہے تاکہ حقانی نیٹ ورک اوران کے ٹھکانوں کو موثرطریقے سے نشانہ بنایا جاسکے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں امریکی فوج کرے گی یاسی آئی اے۔