26 فروری 2014
وقت اشاعت: 16:13
گیس پائپ لائن منصوبے میں معاہدے کی پاسداری کی،ایرانی نائب وزیرتیل
جیو نیوز - تہران…ایرانی نائب وزیرتیل علی مجیدی نے کہا ہے کہ گیس پائپ لائن منصوبے میں ایران نے معاہدے کی پاسداری کی، امید ہے پاکستان بھی معاہدے کا احترام کرے گا۔ ایرانی نائب وزیرتیل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو منصوبے میں اپنی طرف کا کام تیزی سے مکمل کرنا ہوگا، پاکستان نے ایران پر عائد پابندیوں کے باوجود منصوبے پر دستخط کیے۔