تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 فروری 2014
وقت اشاعت: 21:21

بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈی کے جوشی مستعفی

جیو نیوز - نئی دہلی…بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈی کے جوشی مستعفی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل دھون نئے بحری سربراہ ہوں گے۔ ایڈمرل ڈی کے جوشی بھارتی آب دوز کے حادثے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوئے۔ بدھ کو ممبئی کے ساحل کے قریب آب دوز سندھورتنا کو مشقوں کے دوران حادثہ پیش آیا تھا جس میں بھارتی نیوی کے 7اہلکار زخمی اور 2افسرلاپتا ہوگئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.