تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 فروری 2014
وقت اشاعت: 23:48

امریکی عدالت کا گوگل کو یوٹیوب سے اسلام مخالف فلم ہٹانے کاحکم

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی عدالت نے گوگل کو یوٹیوب سے اسلام مخالف متنازع فلم ہٹانے کاحکم دے دیا۔ امریکا کے نائنتھ سرکٹ کورٹ آف اپیلز نے گوگل کی ویڈیو ویب سائٹ یوٹیوب سے اسلام مخالف متنازع فلم کے مواد کو انٹرنیٹ سے ہٹانے کا فیصلہ سنایا ہے۔پینل نے فیصلہ 1کے مقابلے میں 2ووٹوں سے گوگل کے خلاف دیا۔اس فلم میں کام کرنیوالی امریکی اداکارہ سنڈی لی گارشیا نے عدالت میں مقدمہ دائر کر رکھا تھا۔جس پر گوگل کاموقف تھاکہ innocence of muslims یااسلام کی معصومیت نامی فلم یوٹیوب سے ہٹانا آزادی رائے کی خلاف ورزی ہوگی۔ تاہم سنڈی لی گارشیا کی اپیل پرعدالت نے اسے کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے گوگل کے موقف کو مستردکرکیمتنازع فلم یاٹیوب سے ہٹانے کاحکم دے دیا ہے۔اسلام مخالف فلم کے مواد کو یوٹیوب پرجاری کیے جانے کے بعد مسلم ممالک میں پْرتشدد مظاہرے بھی ہوئے تھے۔ پاکستان میں ایسے ہی مظاہروں کے بعد تقریبا ایک سال پانچ ماہ سے یوٹیوب پر پابندی عائد ہے۔مصر،لیبیا اوردیگرکئی مسلم ممالک میں بھی ستمبر 2012ء سے یوٹیوب تک رسائی پر سرکاری طور پر مکمل پابندی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.