27 فروری 2014
وقت اشاعت: 1:58
یوکرین میں فوجی مداخلت روس کی بہت بڑی غلطی ہوگی،امریکا
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ یوکرین میں فوجی مداخلت روس کی بہت بڑی غلطی ہوگی۔واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ امریکا یوکرین کوایک ارب ڈالر قرض کی ضمانت دینے پر غورکررہا ہے۔ لیبیا، شام اور دیگر ملکوں میں بیرونی مداخلت کے خلاف آواز اٹھانے والے ملک کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ یوکرین جیسے خودمختار ملک کو دی جانے والی دھمکیوں پر توجہ دیں۔امریکی وزیرخارجہ کاکہناتھاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یوکرین کی خودمختاری کے خلاف کی جانے والی کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت بہت بڑی غلطی ہوگی۔