27 فروری 2014
وقت اشاعت: 8:41
امریکا:مسلمانوں کی نگرانی کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان
جیو نیوز - نیویارک…امریکا میں مسلم کمیونٹی نے مسلمانوں کی نگرانی کوجائز قراردینے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ گزشتہ ہفتے نیوجرسی کے ایک فیڈرل جج نے فیصلہ دیاہے کہ امریکی آئین کے تحت شک کی بنیادپرمسلمانوں کی جاسوسی جائزہے۔جج نے کہاکہ مدعی یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے کہ مسلمانوں کی خفیہ نگرانی تعصب کے زمرے میں آتی ہے۔مسلم کمیونٹی میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی روکنے کاواحد راستہ مسلمانوں کی نگرانی کرناتھا۔امریکی خبررساں ادارے نے مسلمانوں کی جاسوسی کے پروگرام کاانکشاف کرتے ہوئے اسے تکلیف دہ قراردیاہے۔امریکاکے ایک لاء اسکول نے کہاہے کہ عدالت کے اس فیصلے سے مسلمانوں کی تنہائی میں اضافہ ہوگا۔نائن الیون کے بعدنیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ نے مختلف ذرائع سے نیویارک اوراس کیاطراف میں رہنے والے مسلمانوں کی نقل وحرکت پرنظررکھنے کاآغازکیاتھا۔مساجد،طلبہ گروپوں ،ہوٹلوں یہاں تک کہ اسکول کے بچوں کی بھی نگرانی کی گئی۔دوہزاربارہ میں نیوجرسی کی عدالت میں یہ مقدمہ دائرکیاگیا جس میں نیویارک پولیس کی جانب سے مسلمانوں کے مذہبی حقوق سلب کرنے کاالزام لگایاگیاتھا۔مقدمہ دائرکرنیوالوں میں عراق جنگ کاسابق فوجی ،ایک مسجد اورایک استاد شامل ہیں۔جج کے فیصلے پرمسلم کمیونٹی نے دباوٴ برداشت نہ کرنیکافیصلہ کیاہے اورکہاہے کہ کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائرکریں گے اوراپنے حقوق کیلیے لڑیں گے۔انھوں نے امیدظاہرکی ہے کہ وہ اپنے مقصدمیں کامیاب ہوجائیں گے۔