تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 فروری 2014
وقت اشاعت: 10:1

جاپان میں پاکستانی سفیر کا سینیٹر مشاہداللہ خان کے اعزاز میں ظہرانہ

جیو نیوز - ٹوکیو…عرفان صدیقی …پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ جاپان پاکستان کو سب سے زیادہ امداد فراہم کرنے والا دوست ملک ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ،یہی وجہ ہے کہ جاپان پاکستان کی خارجہ پالیسی میں انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے جو اس وقت کئی اہم منصوبوں میں پاکستان کو معاونت فراہم کررہا ہے۔ یہ بات انہوں نے جاپان میں پاکستان کے سفیر فاروق عامل کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مشاہد اللہ خان نے جاپان میں پاکستان کے سفارتی عملے کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں دونوں ممالک کے درمیان نہ صرف تجارت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ سیاسی سطع پر بھی دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے ایک دوسرے کے ممالک کے دورے کیے ہیں، تاہم اس وقت پاکستان توقع کررہا ہے کہ جاپان کی اعلیٰ ترین قیادت پاکستان کا دورہ کرے جس کے لئے سفارتی حکام کو مزید محنت کی ضرورت ہے۔ سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ پاکستانی سفارتی حکام جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مشکلات کے حل میں زیادہ سے زیادہ معاونت کریں تاکہ پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جاپان میں پاکستانی کمیونٹی کیلئے کمپیوٹرائزڈ پاسپورٹ کا مسئلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کے لئے وہ وزیر اعظم نواز شریف سے بات کریں گے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان بھی موجود تھے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.