27 فروری 2014
وقت اشاعت: 10:17
ناسا نے نظام شمسی سے باہر7 سو سے زائد نئے سیارے دریافت کئے ہیں
جیو نیوز - نیویارک…امریکی خلائی ادارے ناسا نے نظام شمسی سے باہر سات سو سے زائد نئے سیارے دریافت کئے ہیں۔ناسا کے ماہرین نے خلائی دوربین کیپلر سے حاصل کردہ معلومات کے تجزیے سے نظام شمسی سے باہر 715 نئے سیاروں کی نشاندہی کی ہے۔ ناسا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک وقت میں دریافت کیے جانے والے سیاروں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ ان سیاروں میں سے 95 فیصد ہمارے نظام شمسی کے آٹھویں سیارے نیپ چون سے چھوٹے ہیں۔