27 فروری 2014
وقت اشاعت: 22:19
پاکستان میں القاعدہ کی قیادت کمزورہوگئی ہے؛ امریکی کمانڈر ایڈمرل ولیم
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی کمانڈر ایڈمرل ولیم میک ریون نے ہاوٴس آرمڈ سروسزکمیٹی کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں القاعدہ کی قیادت کمزورہوگئی ہے، افغانستان سے فوجی انخلا القاعدہ کو دوبارہ فعال کرسکتاہے۔ میک ریون کا کہنا ہے کہ افغانستان سے مکمل انخلا سے دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنا مشکل ہوجائیگا، افغانستان میں القاعدہ کے ممکنہ پھیلاوٴ کو روکنا آسان نہیں ہوگا، پاکستانی قبائلی علاقوں میں القاعدہ موجود ہے، شمالی افغانستان کے صوبوں کنڑاورنورستان میں بھی القاعدہ موجودہے۔ واضح رہے کہ میک ریون ایبٹ آبادآپریشن کی نگرانی کرچکاہے۔