تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 13:31

جھوٹ بولنے پر برطانوی صحافی مظہر محمود کی خلاف فرد جرم عائد

جیو نیوز - لندن ......پاکستانی کرکٹر کو سٹے بازی میں پھانسنے والے مظہر محمود پر برطانوی پاپ اسٹارٹیولیسا کو بالی ووڈ میں کام دینے کا جھانسا دینے،کوکین پلانے کی پیشکش کرنے ،غلط بیانی اور جھوٹ بولنے پرپولیس نے فرد جرم عائد کردی ہے۔

برطانوی پولیس نے میگزین نیوز آف دی ورلڈ کیلئے خفیہ رپورٹنگ کرنیوالے برطانوی صحافی مظہر محمود پر انصاف کا راستہ روکنے پر چارج کیا گیا ہے،وہ اس سے قبل جعلی شیخ بن کر فٹبال کلب کی بولی بھی لگاچکے ہیں۔

مظہر محمود وہی صحافی ہیں جو پاکستانی کرکٹر سلمان بٹ ،محمد آصف اور محمد عامر کی اسپاٹ فکسنگ سامنے لائے تھے ،اس حوالے سے خبر دینے والا میگزین نیوز آف دی ورلڈ اب شائع ہونا بند ہوچکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.