1 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:0
جارجیا میں ستر سال بعد ایک خاتون کو سزائے موت
جیو نیوز - اٹلانٹا.........امریکی ریاست جارجیا میں ستر برس کے بعد پہلی مرتبہ ایک خاتون کو سزائے موت دے دی گئی ۔ مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے بھی اس خاتون کے لیے رحم کی اپیل کر رکھی تھی۔
سینتالیس سالہ کیلی جزینڈینر نے زہریلا انجکشن لگنے سے پہلے ایک بیان ریکارڈ کرایا اور عبادت کی درخواست کی ۔کیلی کو اپنے شوہر کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے کی بنیاد پر 1997ء میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔
جنوبی ریاست میں سن 1945ء کے بعدموت کی سزا پانے والی یہ پہلی خاتون تھیں ۔ اسی طرح مجموعی طور پر امریکا میں 1976ء کے بعد یہ سولہویں خاتون تھیں، جس کو موت کی سزا دی گئی ہے۔