تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:44

فرانس میں فلم کی شوٹنگ کے لئے نازی پرچم آویزاں کرنے پر اشتعال

جیو نیوز - کابل........افغان سیکیورٹی فورسز نے تین دن شدید لڑائی کے بعد قندوز شہر سے طالبان کا قبضہ چھڑا لیا ۔افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے طالبان سے قندوز شہر کا قبضہ واپس لے لیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے بتایا کہ افغان فورسز نے رات بھر شدید لڑائی کے بعد آج صبح قندوز کے مرکزی علاقوں سے طالبان کاقبضہ چھڑا لیا ہے ۔انہوں نے جھڑپوں کے دوران طالبان کو بھاری جانی نقصان پہنچانے کا بھی دعویِ کیا ۔

قائم مقام گورنر قندوز حمداللہ دانشی نے بھی شہر کا دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغان سیکیورٹی فورسز نےبڑے آپریشن کے بعد شہر کو طالبان سے خالی کرا لیا ہے۔ آپریشن کے حوالے سے تفصیلات جلد جاری کی جا ئیں گی۔ طالبان نے تین روز قبل افغانستان کے شمالی شہر قندوز پر قبضہ کر لیا تھا۔ - See more at: http://search.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=199224#sthash.g64keKsI.dpuf

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.