تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 15:32

اب فرانس میں سیاحوں پر بھی ٹیکس لگے گا

جیو نیوز - پیرس....... رضا چوہدری....... سیاحو ں کیلئے ایک بری خبر۔ فرانس میں اب سیاحوں پر بھی ٹیکس لگے گا۔ فرانس کی حکومت نے نئے سالانہ بجٹ میں ملکی عوام پر ٹیکس کا اضافی بوجھ ڈالنے کی بجائے فرانس آنے والے سیاحوں پر اضافی ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعرات کے روز سے سیاحوں پر ٹیکس لگانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس کے بعد پیرس آنے والے سیاحوں کو کرایہ پر کمرہ یا گھر لینے کیلئے اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

ماہر اقتصادیات کا کہنا ہے کہ سیاحوں پر ٹیکس لگانے سے اربوں یورو ٹیکس حاصل ہوگا۔ اس ٹیکس کا زیادہ تر حصہ پیرس پر خرچ کرکے تبدیلی لائی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.