2 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 12:35
سرینگر:یاسین ملک سمیت لبریشن فرنٹ کے متعدد رہنما، کارکن گرفتار
جیو نیوز - سرینگر.......بھارتی پولیس نے سرینگر میں یاسین ملک سمیت لبریشن فرنٹ کے متعدد رہنما اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد یاسین ملک، شوکت احمد بخشی، مشتاق احمد ڈار، بشیر کشمیری سمیت کئی رہنما ؤں کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ عوامی اجتماع میں خطاب کیلئے جا رہے تھے۔محمد یاسین ملک اور انکے ساتھیوں کو گرفتاری کے بعد زکورہ تھانے میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔
جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے محمد یاسین ملک اور ساتھی رہنماؤں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی، شبیر احمد شاہ اور نعیم احمد خان بدستور گھروں میں نظر بند ہیں۔