تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:3

افغان وزارت دفاع کی ضلع بہارک کوطالبان کے قبضے سے چھڑا نے کی تصدیق

جیو نیوز - کابل.......افغان سیکیورٹی فورسز کی ایک اور کامیابی، افغان وزارت دفاع نے صوبے بدخشاں کے ضلع بہارک کوطالبان کے قبضے سے چھڑا لینے کی تصدیق کر دی ہے۔

افغان میڈ یا کے مطابق افغان کمانڈوز نے مرکزی علاقے میں طالبان کا جھنڈا اتار کر افغانستان کا پرچم لہرا دیا ہے۔ بہارک اور وردوج ضلع کے درمیانی علاقوں یار دار اور قلاتک میں اب بھی طالبان اور افغان سکیورٹی فورسز کی شدید جھڑپیں جاری ہیں،

دوسری جانب طالبان حملے کا نشانہ بننے والےشہر قندوز میں ڈاکٹر ود آؤٹ بارڈرز کے اسپتال پر حملے میں اسٹاف کے تین ارکان ہلاک،30 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں،نیٹو کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے رات گئے امریکی فضائی حملے میں یہ اسپتال نشانہ بنا ہو۔ جس کی تفتیش جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.