تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:43

گوئٹےمالامیں مٹی کا تودہ گرنے سےہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی

جیو نیوز - گوئٹےمالا سٹی......گوئٹےمالامیں مٹی کا تودہ گرنے سےہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی، حادثے میں لاپتا ساڑھے تین سو افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے ۔

گوئٹےمالا کے مشرقی قصبے میں دو روز قبل شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے ایک سو پچیس گھر اور سیکڑوں افراد دب گئے تھے۔ ملبے سے لاشیں نکلنے کا سلسلہ جاری ہے۔

حکام کے مطابق اب تک ملبے سے تہتر افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ جبکہ ساڑھے تین سو افراد تاحال لاپتا ہیں۔ لیکن اب مزید کسی شخص کے زندہ بچ جانے کی امیدیں ختم ہو گئی ہیں اور تمام لاپتا افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.