تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:31

دنیا بھر میں آج جانوروں کے تحفظ کا دن منایا جا رہا ہے

جیو نیوز - کراچی ......پاکستان سمیت دنیا بھر آج جانوروں کے تحفظ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصدانسانوں میں جانوروں کیلئے محبت کے جذبے کو اجاگر کرنا ہے۔

یہ دن کومنانے کا فیصلہ 1931 میں فلورینس میں ماہرین ماحولیات کے کنونشن میں کیا گیا جس کا مقصد دنیابھر میں نایاب اقسام کے جانوروں کو ناپید ہونے سے بچانا تھا، بعد ازاں ورلڈ اینیمل ڈے کا دائرہ کار وسیع ہوگیا اور دنیاکے اکثر ممالک میں بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی جانوروں پر ظلم کئے جانے کے خلاف قوانین موجود ہیں لیکن اس کے باوجود، جانوروں کا بے دردی سے استحصال کرنے والے اور ان پر ظلم ڈھانے والے افراد کے خلاف کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی جاتی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.