4 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 12:59
روس کا شام میں فضائی حملے مزید تیز کرنے کا اعلان
جیو نیوز - ماسکو.......امریکا اور اس کے اتحادیوں کی مخالفت کے باوجود روس نے شام میں فضائی حملے مزید تیز کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
امریکی صدر اوباما کے بعد ، اب برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے بھی خبردار کیا ہے کہ شام میں روسی فوج کی مداخلت سے صورت حال مزید خراب ہو جائے گی ۔ جبکہ روس کا کہنا ہے کہ وہ شام میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائیاں مزید تیز کرے گا ۔
روسی لڑاکا طیارے نے ہفتے کو مسلسل تیسرے روز شام کے شہر رقا ، میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔