تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 16:19

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی بچہ شہید

جیو نیوز - بیت المقدس.......فلسطین کے شہر بیت اللحم میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی بچہ شہید ہوگیا، چوبیس گھنٹوں کے دوران دو فلسطینی شہری اسرائیلی درندگی کا نشانہ بن گئے ۔

13 سالہ فلسطینی بچہ عبدالرحمان عبداللہ مغربی کنارے کے شہر بیت اللحم کے پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی درندگی کا نشانہ بنا۔ اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے احتجاج کے دوران سینے پر گولی مار کر عبدالرحمان کو شہید کردیا،

اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بندش اور یہودی آبادکاروں کے خلاف فلسطینی مظاہرہ کررہے تھے۔

گزشتہ روز بھی اسرائیلی فوجیوں نے 18 سالہ فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.