تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:47

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی جاں بحق ،جھڑپوں میں 170 زخمی

جیو نیوز - مقبوضہ بیت المقدس........مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ جھڑپوں میں 170فلسطینی زخمی ہو گئے۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے بیت اللحم میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 13سالہ فلسطینی نوجوان عبدالرحمان عبیداللہ جاں بحق ہوگیا ۔

نوجوان کی ہلاکت کے خلاف سیکڑوں فلسطینیوں نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا۔ اس دوران اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جھڑپوں میں 170سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.