تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:47

امریکی ایئرلائن کے طیارے میں دوران پرواز پائلٹ کا انتقال

جیو نیوز - نیویارک......امریکی ایئرلائن کے طیارے میں دوران پرواز پائلٹ کا انتقال ہوگیا تاہم معاون پائلٹ نےہوش مندی کامظاہرہ کرتےہوئے طیارہ بحفاظت لینڈکرلیا ۔

امریکی میڈیا کے مطابق فینکِس سے بوسٹن جانے والے طیارے کا پائلٹ دوران پرواز اچانک بیمار پڑ گیا تھا ۔ طیارے میں ایک سوسنتالیس مسافر اورعملے کے پانچ ارکان سوار تھے، پائلٹ کی اچانک موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ تاہم معاون پائلٹ طیارے کو قریبی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتارنےمیں کامیاب رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.