7 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 2:59
دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام ممالک کے درمیان تعاون چاہیے، امریکہ
جیو نیوز - واشنگٹن..........امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا ہفتے وار نیوز بریفنگ میں کہنا تھا کہ نہ صرف بھارت اور امریکہ بلکہ پاکستان سمیت خطے کے تمام ممالک کے درمیان بہتر اور مضبوط تعاون چاہتے ہیں۔
سب کو اپنی حفاظت کرنے اور چوکس رہنے کی ضرورت ہے، آئندہ حملوں سے بچنے کے لیے تعاون اور جہاں ہوسکے معلومات اور انٹیلی جنس کے تبادلے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت تعلقات پر امریکہ کو بھی تشویش ہے، جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام ضروری ہے۔ امریکہ اور بھارت کے درمیان تعلقات مضبوط اور وسیع ہو رہے ہیں۔