تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:47

فرانس، صدر کی ذاتی زندگی میں مداخلت ، دو رسالوں پر جرمانہ عائد

جیو نیوز - پیرس......رضا چوہدری......فرانس کے2 رسالوں پر صدر فرانسواہولیندو کی ذاتی زندگی میں بے جا مداخلت کے الزام میں جرمانہ عائد کردیا گیا۔ جرائد پر صدر فانسواہولیندو اور ان کی گرل فرینڈ جولیہ گیت کی ذاتی تصاویرمنظر عام پر لانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

دونوں رسالوں پر 15، 15سو یورو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ حکم پیرس کے نواحی علاقے کی ایک عدالت نے جاری کئے ۔

یہ تصاویر گزشتہ سال اس وقت اتاری گئی تھیں جب صدر اور ان کی گرل فرینڈ نے ایک ساتھ سالانہ چھٹیاں گزاری تھیں اور ان تصاویر کو دیکھ کر صدر کی اہلیہ نے پہلے علیحدگی اور بعد میں طلاق لے لی تھی۔

صدر فرانسوا کے کابینہ میں شامل ایک خاتون وزیر سیکن وائلل سے بھی خفیہ تعلقات منظر عام پر آچکے ہیں ۔ صدر کے ان سے چار بچے بھی ہیں ۔

فرانسیسی قوانین، ذرائع ابلاغ کو کسی کی بھی ذاتی زندگی میں مداخلت کی اجازت نہیں دیتے اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت قوانین کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.