تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 17:15

کیمیا کا نوبیل پرائز 3 سائنس دانوں کو دیے جانے کا اعلان

جیو نیوز - اسٹاک ہوم..... کیمیا کا نوبیل پرائز تین سائنس دانوں کو مشترکہ طور پر دیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان میں توماش لنڈال، پال موڈرچ اور عزیز سنجر شامل ہیں۔ عزیز سنجر کا تعلق ترکی سے ہے اور وہ نسلی طور پر کرد ہیں۔

ان سائنس دانوں نے مالیکیول کی سطح پر یہ جائزہ لیا تھا کہ جب ڈی این اے کو نقصان پہنچ چکا ہو تو خلیے اسے کیسے درست کرتے ہیں۔ اس تحقیق کی بدولت خلیوں کی مدد سے کینسر کا علاج کرنے میں پیش رفت ہوئی۔

نوبیل کمیٹی کے مطابق انسان کا ڈی این اے مالیکیول غیر مستحکم رہتا ہے۔خلیے کے جینوم میں دن بھر میں ہزاروں تبدیلیاں ہوتی ہیں۔ اس دوران بہت سے مالیکیولر سسٹم ڈی این اے کو مانیٹر اور رپیئر کرتے رہتے ہیں۔

نوبیل انعام حاصل کرنے والے سائنس دانوں نے انھی نظاموں کا جائزہ لیا ہے۔ ترک سائنس دان عزیز سنجر 1946ء میں پیدا ہوئے۔ اورحان پامک کو ادب کا نوبیل انعام ملنے کے بعد عزیز سنجر دوسرے ترک ہیں جنھیں یہ انعام ملا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.