تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:31

یروشلم: مسجد اقصیٰ میں 50سال سے کم عمرافراد کے داخلے پر پابندی

جیو نیوز - یروشلم.........اسرائیل نے ایک بار پھر مسجد اقصیٰ میں 50سال سے کم عمر کے افراد پر نماز جمعہ پڑھنے پر پابندی لگا دی ہے۔ اسرائیل نے حالیہ کشیدگی کا بہانہ بنا کر مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے کو محدود کر دیا ہے۔

اسرائیلی پولیس نے نماز جمعہ میں 50سال سے کم عمر افراد کی شرکت پر پابندی لگا دی ہے، تاہم خواتین کو مسجد اقصیٰ میں جانے کی اجازت ہوگی۔ اسرائیل نے 3روز قبل ہی مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر عائد پابندی اٹھائی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.