تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:43

کوسووو کی پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی، آنسو گیس کی شیلنگ

جیو نیوز - پرسٹینا.........کوسووو کی پارلیمنٹ میں ناراض اپوزیشن رکن نے آنسو گیس کی شیلنگ کردی، دو ارکان اسمبلی زخمی اور ایک بے ہوش گیا ۔ ایوانوں میں لڑائی جھگڑے اور ارکان کو آپس میں گتھم گتھا ہوتے تو دیکھا گیا تھا۔ لیکن کوسوو کی پارلیمنٹ تومیدان جنگ ہی بن گئی ۔

ناراض اپوزیشن ارکان نے اجلاس کے دوران آنسو گیس کی شیلنگ کردی۔ ایوان دھوئیں سے بھراتوایک رکن پارلیمنٹ بے ہوش ہو گئے جبکہ دو خواتین ارکان کی حالت غیر ہوگئی ۔

تینوں ارکان کواسپتال منتقل کرنا پڑا۔ کوسوو کی اپوزیشن جماعتیں سربیا اور پرسٹینا کے درمیان معاہدے اور مونٹی نیگرو اور یوگو سلاویہ کے درمیان سرحدی تنازع کے معاہدے پر حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں ۔کوسووو نے 2008 میں سربیا سے آزادی حاصل کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.