11 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:3
میڈرڈ: پولیس کا انسانی سمگلنگ میں ملوث 89افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی
جیو نیوز - میڈرڈ.........اسپین میں پولیس نے انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کو توڑتے ہوئے 89پاکستانی اور چینی باشندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسپینی پولیس نے ہفتے کو جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا کہ یہ گروہ اسپین کو بطور راہداری استعمال کرتے ہوئے چینی باشندوں کو امریکہ، کینیڈا، برطانیہ اور آئرلینڈ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ یہ گروہ ہر فرد سے 20000یورو وصول کرتا تھا اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث دوسرے بین الاقوامی گینگز کے ساتھ مل کر کام کرتا تھا۔
یہ گروپ مبینہ طور پر چینی باشندوں کو ترکی اور یونان کی سرحد کے ذریعے یورپی ملکوں میں بھی سمگل کرتا رہا ہے، تاہم بیان میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں ہیں۔