تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:59

امریکی شہر کنساس میں آگ بجھاتے ہوئے چار فائر فائٹرز زخمی

جیو نیوز - کنساس ......امریکی شہر کنساس میں آگ لگنے کے باعث عمارت کا ایک حصہ گر گیا۔آگ بجھاتے ہوئے چار فائر فائٹرز زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈِیا کے مطابق کنساس کے انڈیپنڈنٹ ایونیو میں ایک عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے باعث عمارت کا ایک حصہ گر گیا۔ جبکہ آگ بجھاتے ہوئے چار فائر فائٹرز جھلس کر زخمی ہو گئے۔ جن میں سے دو اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

فائر فائٹرز نے عمارت میں پھنسے دو افراد بحفاظت نکال لیا۔ جبکہ آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.