13 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 12:21
شام کے دارالحکومت دمشق میں روسی سفارتخانےپرراکٹ حملہ
جیو نیوز - دمشق ......شام کےدارالحکومت دمشق میں روسی سفارت خانے پر باغیوں کا راکٹوں سے حملہ کیا ہے ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
سفارت خانے کے باہر بشار الاسد کے حامیوں کی ریلی جاری تھی۔ ریلی کے تین سو کے قریب شرکا روس کے باغیوں پر فضائی حملوں کی حمایت کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔
شامی حکومت کے مخالفین نے روس کو سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔