تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:36

یوکرین میں تباہ ہونے والا ملائیشین طیارہ روسی میزائل کا نشانہ بنا

جیو نیوز - کیو........ملائیشیا کا یوکرین میں گر کر تباہ ہونے والے طیارہ روسی میزائل کا نشانہ بنا، عالمی تفتیشی ٹیم نے طیارہ حادثے کی فائنل رپورٹ جاری کردی، روس نے ڈچ سیفٹی بورڈ کی رپورٹ کو مستردکردیا ہے۔

ڈچ سیفٹی بورڈ نے طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا کہ یوکرین میں حادثے کا شکار ہونے والا ملائیشیا کا ایم ایچ17طیارہ فضا سے فضا میں مار کرنے والے روسی میزائل کا نشانہ بنا۔

ایم ایچ 17 طیارے کو مشرقی یوکرین سے آنے والے بی یوکے میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، میزائل کا وار ہیڈ طیارے کے کاک پٹ کے بائیں حصے سے ٹکرایا، گزشتہ برس ہونے والے ملائیشیا ایرلائن کے طیارہ حادثے میں 298 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.