تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 20:36

بھارتی پنجاب میں سکھوں کی مذہبی کتاب کی بے حرمتی پر ہڑتال

جیو نیوز - فرید کوٹ....... بھارتی پنجاب میں سکھوں کی مذہبی کتاب کی بےحرمتی کے خلاف احتجاج شدت اختیار کرتا جارہا ہے ۔ سکھ تنظیموں کی اپیل پر آج بھارتی پنجاب میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ کاروباری مراکز،تعلیمی ادارے، دفاتر بند رہے اور سڑکوں پر سناٹا چھایا رہا ۔

کئی علاقوں میں سکھوں نے مظاہرے کیے اور مقدس کتاب کی بےحرمتی کرنے والوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔ سکھوں کی مقدس کتاب گرو گرنتھ صاحب جون میں ایک گردوارے سے چوری ہوئی تھی جس کے پھٹے ہوئے اوراق 12 اکتوبر کو ایک سڑک سے ملے ۔

واقعے کے خلاف گزشتہ روز مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں دو سکھ ہلاک اور پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.