16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 2:3
میدوگوری: مسجد میں خودکش دھماکہ، 42افراد جاں بحق
جیو نیوز - ابوجا.........شمال مشرقی نائیجیریا کی ایک مسجد میں خودکش دھماکے میں 42افراد جاں بحق ہوگئے۔ حکام کے مطابق شمال مشرقی نائیجیریا کے شہر میدوگوری کی مسجد میں خود کش دھماکا نماز مغرب کے دوران ہوا۔
دھماکہ اتنا شدید تھا کہ مسجد میں موجود تمام نمازی جاں بحق ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق مسجد سے 42افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، تاہم ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔