تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:37

تارکین وطن کا بحران ، یورپی یونین اور ترکی میں معاہدہ

جیو نیوز - برسلز ........یورپ میں تارکین وطن کے بحران سے نمٹنے کے لیے یورپی یونین اور ترکی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ بلغاریہ کی سرحد پر فائرنگ سے ایک افغان پناہ گزین ہلاک ہو گیا ۔

برسلز میں اجلاس کے بعد یورپی یونین کے رہنماوں نے نیوزبریفنگ میں بتایا کہ ترک صدر طیب اردوان کے ساتھ مشترکہ ایکشن پلان پر اتفاق ہوگیا ہے ۔ جس کے تحت ترکی لاکھوں پناہ گزینوں کو سمندر کے راستے یورپ آمد سے روکنے میں مدد اور انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی بھی کرے گا۔ اس کے بدلے یورپی یونین کے رکن ممالک ترکی کو تین ارب یورو مالی امداد فراہم کریں گے۔

ترک شہریوں کے لیے سفری پابندیوں میں بھی نرمی کی جائے گی۔ ادھر بلغاریہ کی پولیس نے سرحد پر فائرنگ کرکے ایک افغان پناہ گزین کو ہلاک کردیا جو ترکی سے بلغاریہ میں داخل ہو نے کی کوشش کر رہا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.