16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:32
داعش میں بھرتی کرنے کا الزام، جرمن میں داغستان کا امام مسجد گرفتار
جیو نیوز - برلن......جرمنی میں روسی جمہوریہ داغستان سے تعلق رکھنے والےتیس سالہ امام مسجد کو شام اور عراق کی تنظیم داعش کے لیے جنگجو بھرتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
جرمن حکام کے مطابق یہ ملزم برلن میں مسلمانوں کی ایک مسجد کے ان دو رہنماؤں کا ساتھی ہے، جنہیں اسی سال جولائی میں گرفتار کیا گیا تھاجن پر شبہ تھا کہ وہ شام میں سرگرم جند الشام نامی ایک اور دہشت گرد گروپ کے حامی تھے۔
ملزم پرمبینہ طور پر خاص طور پر شام میں داعش کے جنگجوؤں کے لیے رات کے وقت دیکھنے میں مدد کرنے والے فوجی آلات اور ٹیلی اسکوپک آلات کے حصول کے لیے کاوشیں بھی کرتا رہا تھا۔
روس کو گزشتہ کئی عشروں سے اپنے ہاں قفقاذ کے پہاڑی علاقوں میں مسلح اسلام پسندوں کی منظم بغاوت کا سامنا ہے۔ قفقاذ کی زیادہ تر مسلم اکثریتی روسی جمہوریاؤں میں سے خاص طور پر چیچنیہ، داغستان اور اِنگوشیتیا ایسی مسلح عسکریت پسندی سے متاثر رہی ہیں۔