تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 12:4

مقبوضہ کشمیر کی ریاست بھارت میں ضم نہیں ہوئی،مقبوضہ کشمیر ہائیکورٹ

جیو نیوز - سری نگر.......مقبوضہ کشمیر ہائیکورٹ نے تاریخی فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی ریاست بھارت میں ضم نہیں ہوئی۔دفعہ 370 کے تحت کشمیر نے اپنی خودمختار حیثیت برقرار رکھی ہے۔

چیف جسٹس حسنین مسعودی ،جسٹس راج کوتوال پر مشتمل بینچ نے فیصلہ سنایا فیصلے میں انہوں نے قراردیا کہد فعہ 370کو منسوخ کیا جاسکتا ہے نہ ہی اس میں کوئی ترمیم کی جاسکتی ہے ۔

حریت رہنماشبیر احمد شاہ کا کہنا ہے کہ تقسیم سے پہلے بھی کشمیر بھارت کا حصہ نہیں تھا ،کشمیری عوام مقبوضہ کشمیر کو کبھی بھارت کا حصہ نہیں بننے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات رائے شماری کا نعم البدل نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.